المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الوليمة— ولیمے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ النفقات باب: نان و نفقہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1758
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، بَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ التُّنُوخِيُّ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أُمِّ أَيْمَنَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : إِنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوصِي بَعْضَ أَهْلِهِ قَالَ : " أَنْفِقْ عَلَى أَهْلِكَ مِنْ طَوْلِكَ ، وَلَا تَرْفَعْ عَصَاكَ عَنْهُمْ ، وَأَخِفْهُمْ فِي اللهِ عَزَّ وَجَلَّ " .
1758 \ 2 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ - بِهِ .
1758 \ 3 - وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : حَدَّثَنَا عُمَرُ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : إِنَّ الْمُوصَى بِهَذِهِ الْوَصِيَّةِ ثَوْبَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ .ترجمہ
سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے اہل خانہ میں سے کسی کو یہ نصیحت فرماتے ہوئے سنا کہ ”اپنی وسعت و استطاعت کے مطابق اپنے اہل و عیال پر خرچ کرو، ان کی تربیت و تادیب کے لیے ان سے اپنی لاٹھی نہ اٹھاؤ (یعنی ان کی نگرانی سے غافل نہ ہو) اور انہیں اللہ عزوجل کی نافرمانی اور اس کی گرفت سے ڈراتے رہو۔“
امام ابو یعلیٰ نے بھی اپنی سند کے ساتھ اسی حدیث کو روایت کیا ہے
نیز امام عبد بن حمید نے امام زہری کا یہ قول نقل کیا ہے کہ جس شخصیت کو یہ وصیت فرمائی گئی تھی وہ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ تھے۔