المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الوليمة— ولیمے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ سفر المعتدة باب: عدت گزارنے والی خاتون کے سفر سے متعلقہ احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1732
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ : " ضَمَّتْ عَائِشَةُ أُمَّ كُلْثُومٍ أُخْتَهَا امْرَأَةَ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ ، فَحَجَّتْ بِهَا فِي عِدَّتِهَا ".ترجمہ
عطا رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ہمشیرہ اور سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو (ان کے شوہر کی وفات کے بعد) اپنی کفالت و سرپرستی میں لے لیا اور پھر انہیں ان کی عدت کے ایام ہی میں حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے اپنے ہمراہ لے گئیں۔