المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الوليمة— ولیمے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ إمضاء الطلاق الثلاث بلفظ وَاحِدٍ إِذَا نوى باب: ایک ہی کلمے کے ساتھ دی جانے والی تین طلاقوں کے نافذ اور مؤثر ہو جانے کا بیان، بشرطیکہ شوہر کی نیت (تین ہی طلاقیں دینے کی) ہو۔
حدیث نمبر: 1703
وَبِهِ إِلَى ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ بُرْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " الَّتِي لَمْ يُدْخَلْ بِهَا ، وَالَّتِي قَدْ دُخِلَ بِهَا - فِي الثَّلَاثِ سَوَاءٌ ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا: ”وہ عورت جس کے ساتھ ابھی ہم بستری (دخول) نہ کی گئی ہو اور وہ جس کے ساتھ ہم بستری کی جا چکی ہو، یہ دونوں تین (طلاقوں کے واقع ہونے) کے حکم میں برابر ہیں۔“