المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النكاح— نکاح کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ أحكام النَّظَرِ باب: نگاہ ڈالنے کے شرعی احکام کا بیان
حدیث نمبر: 1590
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : " الْإِثْمُ حَوَازُ الْقُلُوبِ ، وَمَا كَانَ مِنْ نَظْرَةٍ فَإِنَّ لِلشَّيْطَانِ فِيهَا مَطْمَعًا ".ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”گناہ وہ ہے جو دلوں میں کھٹک اور بے چینی پیدا کرے، اور (غیر محرم پر پڑنے والی) ہر نظر میں شیطان کے لیے (انسان کو فتنے میں مبتلا کرنے کا) ایک خاص لالچ اور طمع موجود ہوتی ہے۔“