المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النكاح— نکاح کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ أحكام النَّظَرِ باب: نگاہ ڈالنے کے شرعی احکام کا بیان
حدیث نمبر: 1591
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَاهِلِيُّ ، ثَنَا أَبُو حَبِيبٍ الْغَنَوِيُّ ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ثَلَاثَةٌ لَا تَرَى أَعْيُنُهُمُ النَّارَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : عَيْنٌ بَكَتْ مِنْ خَشْيَةِ اللهِ تَعَالَى ، وَعَيْنٌ حَرَسَتْ فِي سَبِيلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَعَيْنٌ غَضَّتْ عَنْ مَحَارِمِ اللهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى ".ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تین طرح کے خوش نصیب ایسے ہیں جن کی آنکھیں قیامت کے دن دوزخ کی آگ نہیں دیکھیں گی: ایک وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کے خوف سے رو پڑی، دوسری وہ آنکھ جس نے اللہ کی راہ میں پہرہ دیا، اور تیسری وہ آنکھ جس نے اللہ تبارک و تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں سے اپنی نظریں نیچی رکھیں۔“