المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النكاح— نکاح کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ استئمار النساء فِي أنفسهن وإمضاء تزويج الأب ولو لَمْ يؤامرها باب: نکاح میں عورتوں سے اجازت لینے اور والد کے کیے ہوئے نکاح کے نافذ ہونے کا بیان، اگرچہ اس نے اجازت نہ لی ہو۔
حدیث نمبر: 1582
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُرَيْجٍ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ثَنَا فُضَيْلٌ أَبُو مُعَاذٍ ، عَنْ أَبِي حَرِيزٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُزَوِّجَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ قَالَ : " إِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ يَذْكُرُ فُلَانَةَ بِنْتَ فُلَانٍ " .
أَخْرَجَهُ أَحْمَدُ أَتَمَّ مِنْ هَذَا مِنْ طَرِيقِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا .ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنی زیرِ کفالت خواتین میں سے کسی کا نکاح کرنے کا ارادہ فرماتے تو (ان سے تذکرہ کرتے ہوئے) فرماتے: ”فلاں کا بیٹا فلاں، فلاں کی بیٹی فلاں کا تذکرہ (یعنی پیغامِ نکاح پیش) کر رہا ہے۔“ اس روایت کو امام احمد نے ابو سلمہ کے طریق سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کی نسبت زیادہ کامل و مفصل متن کے ساتھ نقل کیا ہے۔