المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطهارة— طہارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ التَّيَمُّمِ باب: تیمم کا بیان۔
حدیث نمبر: 157
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ : " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ نَزَلَ الْقَوْمُ ، فَبَصُرَ بِهِمْ رَاعٍ ، فَنَزَلَ فَضَرَبَ بِيَدِهِ الصَّعِيدَ فَتَيَمَّمَ ، ثُمَّ أَذَّنَ " .
الْحَدِيثُ فِيهِ ضَعْفٌ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ ایک سفر میں تشریف فرما تھے، پس جب نماز کا وقت ہوا تو تمام لوگ سواریوں سے نیچے اتر گئے، ایک چرواہے نے انہیں دیکھا تو وہ بھی (پہاڑ یا بلندی سے) نیچے اترا، اس نے اپنے ہاتھ پاک مٹی پر مار کر تیمم کیا اور پھر اذان دی“۔
اس حدیث کی سند میں ضعف ہے۔