المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الوصايا— وصیتوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ ميراث النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: نبی کریم ﷺ کی میراث کا بیان۔
حدیث نمبر: 1549
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَالِكٍ ، ثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا أَبُو مَالِكٍ ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " النَّبِيُّ لَا يُورَثُ ".ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نبی کا کوئی وارث نہیں بنایا جاتا (یعنی ان کے ترکے میں وراثت جاری نہیں ہوتی)۔“