المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطهارة— طہارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْوُضُوءِ مِنْ أَلْبَانِ الْإِبِلِ باب: اونٹ کا دودھ پینے سے وضو کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 154
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَمُرُّ بِالْقِدْرِ فَيَتَنَاوَلُ مِنْهُ الْعَرْقَ ، فَيُصِيبُ مِنْهُ ، ثُمَّ يُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ " .ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ (بسا اوقات) ہنڈیا کے پاس سے گزرتے تو اس میں سے ایسی ہڈی اٹھا لیتے جس پر گوشت لگا ہوتا اور اس میں سے کچھ تناول فرما لیتے، پھر آپ ﷺ (مزید وضو کیے بغیر) نماز ادا فرماتے اور (دوبارہ) وضو نہیں کرتے تھے۔“
اس حدیث کی سند قوی ہے اور اسے امام ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، یہ اس امر پر دال ہے کہ آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔