المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الوصايا— وصیتوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مِنْ ماتوا جَمِيعًا كيف يورثون باب: ایک ساتھ فوت ہونے والوں کی وراثت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1536
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ الْأَعْوَرِ فِي قَوْمٍ غَرِقُوا فِي سَفِينَةٍ فَوَرَّثَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ .ترجمہ
حارث اعور ایسے لوگوں کے متعلق بیان کرتے ہیں جو ایک کشتی کے غرق ہونے کے نتیجے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے، تو ان کے بارے میں ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان میں سے بعض کو بعض کا وارث قرار دیا تھا۔“