المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الجعالة باب: جعالہ (یعنی کسی کام کی انجام دہی یا کسی گمشدہ شے کی واپسی پر مقررہ انعام یا اجرت) کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1508
إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي رَبَاحٍ - وَهُوَ عَبْدُ اللهِ بْنُ رَبَاحٍ - عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، قَالَ : أَتَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - بِأُبَّاقٍ مِنْ عَيْنِ التَّمْرِ - أَوْ قَالَ : مِنَ الْعَيْنِ - فَقَالَ : أَبْشِرْ بِالْأَجْرِ وَالْغَنِيمَةِ ! قَالَ : قُلْتُ : هَذَا الْأَجْرُ ، فَمَا الْغَنِيمَةُ ؟ قَالَ : أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا . وَهُوَ بِالْكُوفَةِ .ترجمہ
ابو عمرو الشیبانی بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس "عین التمر" کے مقام سے بھاگے ہوئے چند غلام لے کر حاضر ہوا تو انہوں نے فرمایا: ”تمہیں اجر اور غنیمت کی بشارت ہو!“ میں نے عرض کیا: یہ اجر تو (آخرت کا ثواب) ہے، لیکن یہ غنیمت کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”چالیس درہم“، اور یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب وہ کوفہ میں مقیم تھے۔