المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ إحياء الموات باب: بنجر اور غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1504
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثَنَا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ أَحْيَا مَوَاتًا مِنَ الْأَرْضِ فِي غَيْرِ حَقِّ مُسْلِمٍ فَهُوَ لَهُ ، وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ .
كَثِيرٌ ضَعِيفٌ جِدًّا .ترجمہ
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”جس شخص نے ایسی بنجر زمین کو آباد کیا جو کسی دوسرے مسلمان کا حق نہ ہو تو وہ (زمین) اسی کی ہے، اور ناحق جڑ جمانے والے (یا ناجائز تصرف کرنے والے) کے لیے کوئی حق نہیں ہے۔“ اس روایت کا راوی کثیر سخت ضعیف ہے۔