المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ إحياء الموات باب: بنجر اور غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1505
وَقَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا زَمْعَةُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْعِبَادُ عُبُدُ اللهِ ، وَالْبِلَادُ بِلَادُ اللهِ ، وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ .ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بندے اللہ ہی کے بندے ہیں اور زمینیں اللہ ہی کی ملکیت ہیں، اور کسی ظالم رگ (ناجائز طور پر پودا لگانے یا ناحق قبضہ کرنے والے) کے لیے کوئی حق نہیں ہے۔“