المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الغصب باب: غصب (یعنی کسی کے مال پر زبردستی اور ناحق قبضہ کرنے) کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1475
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كُرَيْبٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَلْعُونٌ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللهِ ، وَمَلْعُونٌ مَنْ لَعَنَهُ اللهُ ، وَمَلْعُونٌ مَنِ انْتَقَصَ شَيْئًا مِنْ تُخُومِ الْأَرْضِ بِغَيْرِ حَقِّهِ .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ملعون ہے جس نے غیر اللہ کے لیے ذبح کیا، اور وہ شخص بھی ملعون ہے جس پر اللہ نے لعنت فرمائی، اور وہ شخص بھی ملعون ہے جس نے ناحق زمین کی حدود و علامات میں کچھ بھی کمی یا ہیر پھیر کی۔“