المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الزَّجْرِ عَنْ الغش باب: دھوکا دہی کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1427
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ مَيْسَرَةَ بْنِ شُرَيْحٍ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ ، قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ يَبِيعُ طَعَامًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا صَاحِبَ الطَّعَامِ ، أَسْفَلُ الطَّعَامِ مِثْلُ أَعْلَاهُ ؟ قَالَ : نَعَمْ . فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ غَشَّ الْمُسْلِمِينَ فَلَيْسَ مِنْهُمْ ! .ترجمہ
سیدنا قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کا گزر ایک ایسے شخص پر ہوا جو غلہ فروخت کر رہا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”اے غلہ بیچنے والے! کیا اس غلے کا نچلا حصہ بھی اس کے اوپر والے حصے جیسا ہی ہے؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا وہ ان میں سے نہیں ہے!“