المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الأصول والثمار باب: اصول (یعنی درختوں کے تنوں) اور ان کے پھلوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 1419
أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصَّائِغِ ، عَنْ قَهْرَمَانٍ لِسَعْدٍ ، عَنْ سَعْدٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ مَنَعَ فَضْلَ مَاءٍ مَنَعَهُ اللهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَضْلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے (اپنی ضرورت سے) زائد پانی (دوسروں کو دینے) سے روکا، اللہ تبارک و تعالیٰ قیامت کے دن اسے اپنے فضل و کرم سے محروم فرما دے گا۔“