المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مَا نهى عَنْهُ مِنْ البيوع باب: ان خرید و فروخت کی صورتوں کا بیان جن سے منع کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 1407
حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَفِيزِ الطَّحَّانِ .
هَذَا مُرْسَلٌ حَسَنٌ ، أَخْرَجَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ مَوْصُولًا بِذِكْرِ أَبِي سَعِيدٍ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .ترجمہ
عبد الرحمن بن ابی نُعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ”قَفِیزِ طحّان (یعنی چکی والے کو اجرت کے طور پر اسی پسے ہوئے غلے میں سے ایک پیمانہ دینے) سے منع فرمایا ہے“۔ یہ روایت مرسل حسن ہے، جسے امام دارقطنی نے ایک دوسرے طریق سے عبد الرحمن کے واسطے سے سیدنا ابو سعید خدری کے ذکر کے ساتھ متصل سند کے طور پر تخریج کیا ہے۔