المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مَا نهى عَنْهُ مِنْ البيوع باب: ان خرید و فروخت کی صورتوں کا بیان جن سے منع کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 1406
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ : لَا تُبَاعُ الثَّمَرَةُ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا .
وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - يَقُولُ : حَتَّى تُطْعَمَ .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”پھل کی بیع اس وقت تک نہ کی جائے جب تک اس کی صلاحیت و پختگی ظاہر نہ ہو جائے۔“ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: ”(پھل کی فروخت ممنوع ہے) یہاں تک کہ وہ کھانے کے لائق ہو جائے۔“