المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ النَّدْبِ إِلَى اليقظة فِي التبايع باب: خرید و فروخت کے معاملات میں بیدار مغزی اور ہوشیاری اختیار کرنے کی ترغیب کا بیان۔
حدیث نمبر: 1340
أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، ثَنَا أَبُو هِشَامٍ الْقَنَّادُ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ : الْمَغْبُونُ لَا مَحْمُودٌ وَلَا مَأْجُورٌ .ترجمہ
امام ابو یعلیٰ نے اپنی سند کے ساتھ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو (خرید و فروخت یا کسی معاملے میں) دھوکہ دے دیا جائے وہ نہ تو (اپنی اس کوتاہی پر لوگوں میں) قابلِ ستائش ہے اور نہ ہی (اس پر اسے کوئی) اجر و ثواب ملے گا۔“