المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ السعي باب: صفا و مروہ کے درمیان سعی کا بیان۔
حدیث نمبر: 1304
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ أُمِّ وَلَدٍ لِشَيْبَةَ ، قَالَتْ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ، وَيَقُولُ : لَا يُقْطَعُ الْأَبْطَحُ إِلَّا شَدًّا .ترجمہ
صفیہ بنت شیبہ سے اور انہوں نے شیبہ کی ایک اُمِ ولد (لونڈی) سے روایت ہے کہ وہ کہتی ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے دیکھا، اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”وادیِ ابطح کو محض تیز رفتاری سے دوڑ کر ہی عبور کیا جاتا ہے۔“