المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ جزاء الصيد وتحريمه عَلَى الْمُحْرِمِ باب: شکار کی جزا اور محرم پر اس کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1279
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : إِنَّ الزُّبَيْرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - كَانَ يُسَافِرُ بِصَفِيفِ الْوَحْشِ ، فَيَأْكُلُهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ .
صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ .ترجمہ
سیدنا ہشام اپنے والد (عروہ بن زبیر) سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ (دورانِ سفر) شکار کیے گئے جنگلی جانوروں کا دھوپ میں خشک کیا ہوا گوشت بطور زادِ راہ اپنے ساتھ رکھتے تھے اور بحالتِ احرام بھی اسے تناول فرما لیا کرتے تھے۔
یہ روایت صحیح ہے اور موقوف (صحابی کے فعل پر مبنی) ہے۔