المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ جزاء الصيد وتحريمه عَلَى الْمُحْرِمِ باب: شکار کی جزا اور محرم پر اس کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1277
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا سَالِمُ بْنُ هِلَالٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو الصِّدِّيقِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّهُ حَجَّ وَكَعْبٌ ، فَجَاءَ جَرَادٌ ، فَجَعَلَ كَعْبٌ يَضْرِبُ بِسَوْطٍ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا إِسْحَاقَ ! أَلَسْتَ مُحْرِمًا ؟ قَالَ : بَلَى ، إِنَّهُ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ ، وَإِنَّمَا خَرَجَ أَوَّلُهُ مِنْ مِنْخَرِ حُوتٍ .ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اور کعب الاحبار نے ایک ساتھ حج کیا، (دورانِ سفر) ٹڈیوں کا ایک جھنڈ سامنے آ گیا تو کعب انہیں اپنے کوڑے سے مارنے لگے، میں نے (تعجب سے) دریافت کیا: اے ابواسحاق! کیا آپ حالتِ احرام میں نہیں ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: کیوں نہیں، (میں محرم ہی ہوں) لیکن اصل میں یہ ٹڈی سمندری شکار کی قبیل سے ہے اور اس کی پیدائش کی ابتدا ایک مچھلی کے نتھنے سے ہوئی ہے۔