المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ التلبية ومتى تنقطع وهل يُقَالُ فِي الأماكن المقدسة باب: تلبیہ، اسے ختم کرنے کے وقت اور مقدس مقامات میں کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1272
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - : أَنَّهُ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَةَ ، فَكَانَتْ تَلْبِيَتُهُ : لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ! .ترجمہ
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب انہوں نے میدانِ عرفات سے (مزدلفہ کی طرف) کوچ فرمایا تو وہ ان الفاظ میں تلبیہ پکار رہے تھے: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ» (میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں!)۔