المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْوُقُوفِ بِعَرَفَةَ وَالْإِفَاضَةِ باب: میدانِ عرفات میں وقوف کرنے اور وہاں سے کوچ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1233
وَقَالَ مُسَدَّدٌ أَيْضًا : حَدَّثَنَا خَالِدٌ - هُوَ الطَّحَّانُ - ثَنَا حُمَيْدٌ - هُوَ الطَّوِيلُ - عَنْ بَكْرٍ - هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيُّ - عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ : مَنْ أَدْرَكَ عَرَفَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ ، وَمَنْ فَاتَهُ عَرَفَةُ ، فَقَدْ فَاتَهُ الْحَجُّ .
( صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ ) .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس شخص نے عرفات (کا وقوف) پا لیا، اس نے یقیناً حج پا لیا اور جس سے عرفات (کا قیام) رہ گیا، اس کا حج (ادا ہونے سے) فوت ہو گیا۔“
یہ روایت سنداً صحیح اور موقوف ہے۔