المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ طَوَافِ الْمَرْأَةِ باب: عورت کے طواف کا بیان۔
حدیث نمبر: 1231
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، قَالَتْ : كَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا تَطُوفُ بِالْبَيْتِ مُنَقَّبَةً .
قَالَ : وَكَانَ عَطَاءٌ يَكْرَهُهُ ، حَتَّى حَدَّثْتُهُ بِهَذَا الْحَدِيثِ ، فَكَانَ بَعْدَ ذَلِكَ يُفْتِي بِهِ .ترجمہ
سیدہ صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا چہرے پر نقاب ڈال کر خانہ کعبہ کا طواف فرمایا کرتی تھیں۔
راوی کا بیان ہے کہ امام عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ اس عمل کو ناپسند فرماتے تھے، لیکن جب میں نے انہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے عمل پر مبنی یہ حدیث سنائی تو اس کے بعد وہ اسی کے جواز کا فتویٰ دینے لگے۔