المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطهارة— طہارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ نَوَاقِضِ الْوُضُوءِ باب: وضو کو باطل کرنے والے امور یعنی نواقضِ وضو کا بیان۔
حدیث نمبر: 121
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُخَارِقٍ ، عَنْ طَارِقٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : " اللَّمْسُ مَا دُونَ الْجِمَاعِ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (فرمانِ باری تعالیٰ ﴿أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ﴾ [سورة النساء: 43] میں لفظِ لمس کی وضاحت کرتے ہوئے) ارشاد فرمایا: ”لمس (چھونے) سے مراد جماع (ہمبستری) کے علاوہ (ہاتھ وغیرہ سے مس کرنا) ہے۔“
یہ اثر صحیح ہے اور اسے امام ابن ابی شیبہ نے اپنی المصنف میں روایت کیا ہے۔