المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مَا يَجْتَنِبُهُ الْمُحْرِمُ باب: حالتِ احرام میں قابلِ اجتناب امور کا بیان۔
حدیث نمبر: 1192
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ : لَا تَلْبَسُ الْمَرْأَةُ الْمُهِلَّةُ الثِّيَابَ الْمُطَيَّبَةَ ، وَتَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَةَ ، وَلَا أَرَى الصُّفْرَةَ طِيبًا .
هَذَا صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا: ”احرام باندھنے والی خاتون خوشبو لگے ہوئے کپڑے نہ پہنے، البتہ وہ کُسُم (سفید زردی مائل رنگ) سے رنگے ہوئے کپڑے پہن سکتی ہے، اور میں زرد رنگ (کسم) کو خوشبو تصور نہیں کرتا۔“
یہ روایت سنداً صحیح ہے اور یہ موقوف (صحابی کا قول) ہے۔