المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ التَّمَتُّعِ باب: حجِ تمتع کا بیان۔
حدیث نمبر: 1183
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ : أَهْلَلْنَا بِعُمْرَةٍ فِي رَمَضَانَ ، فَقَدِمْنَا مَكَّةَ فِي شَوَّالٍ وَالنَّاسُ يَوْمَئِذٍ مُتَوَافِرُونَ ، فَسَأَلْنَا ، فَمَا سَأَلْنَا أَحَدًا إِلَّا قَالَ : هِيَ مُتْعَةٌ .ترجمہ
سیدہ حفصہ رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے رمضان المبارک میں عمرے کا احرام باندھا اور پھر ہم ماہِ شوال میں مکہ مکرمہ پہنچے جبکہ ان دنوں وہاں لوگوں کا کثیر اژدھام تھا، چنانچہ ہم نے (اپنی اس عبادت کی شرعی نوعیت کے بارے میں) دریافت کیا تو جس کسی سے بھی ہم نے پوچھا اس نے یہی کہا کہ یہ 'حجِ تمتع' ہے۔