المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ فَسْخِ الْحَجِّ إِلَى الْعُمْرَةِ وَعَكْسِهِ وَمَا جَاءَ فِي الْقِرَانِ باب: حج کو عمرہ اور عمرہ کو حج میں بدلنے، نیز حجِ قران کا بیان۔
حدیث نمبر: 1172
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ سَلَمَةَ الْمَخْزُومِيُّ ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْمُتْعَةِ فِي الْحَجِّ ، فَقَالَ : كَانَتْ لَنَا ، لَيْسَتْ لَكُمْ .ترجمہ
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے حجِ تمتع (حج کے مہینوں میں عمرہ کر کے احرام کھول دینے اور پھر حج کا احرام باندھنے) کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا کہ ”یہ (رعایت) ہمارے لیے مخصوص تھی، تم لوگوں کے لیے نہیں ہے۔“