المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطهارة— طہارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ النَّضْحِ بَعْدَ الْوُضُوءِ باب: وضو سے فراغت کے بعد (شرمگاہ کے مقام پر پانی کے) چھینٹے مارنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 114
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ : " إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيَأْخُذْ حَفْنَةً مِنْ مَاءٍ فَلْيَنْضَحْ بِهَا فَرْجَهُ ، فَإِنْ أَصَابَهُ شَيْءٌ فَلْيَقُلْ : إِنَّ ذَلِكَ مِنْهُ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو اسے چاہیے کہ ایک چلو پانی لے کر اسے اپنی شرمگاہ (کے مقام) پر چھڑک لے، پھر اگر اسے (وضو کے بعد تری وغیرہ کا) کوئی اثر محسوس ہو تو وہ «إِنَّ ذَلِكَ مِنْهُ» ”یقیناً یہ اسی (پانی) میں سے ہے (جو میں نے چھڑکا تھا)“ کہے۔
اس اثر کو امام مسدد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔