المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطهارة— طہارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْمُوقَيْنِ باب: موقین پر مسح کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 112
قَالَ أَبُو دَاوُدَ : حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : " تَرَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُوقَيْنِ فِي رِجْلَيْهِ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ ثَلَاثًا " .ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے غزوہ تبوک کے موقع پر اپنے دونوں پاؤں میں پہنے ہوئے چمڑے کے موزوں (موقین) کو تین (دن اور رات) تک برقرار رکھا (یعنی انہیں اتارے بغیر ان پر مسح فرمایا)۔“
اس روایت کی سند میں جعفر بن زبیر نامی راوی ضعیف اور متروک الحدیث ہے، اس لیے یہ روایت سنداً کمزور ہے، البتہ مسافر کے لیے تین دن اور تین راتوں تک موزوں پر مسح کرنے کی مدت دیگر صحیح اور مستند احادیث سے ثابت ہے۔