المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْفِطْرِ فِي السَّفَرِ وَصِحَّةِ صَوْمِ مَنْ صَامَ فِيهِ باب: سفر میں روزہ چھوڑنے کی اجازت اور روزہ رکھنے کی صحت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1037
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : سَافَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ ، فَصَامَ وَأَفْطَرَ .
1037 \ 2 - قَالَ : وَحَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي عَبْدِ اللهِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، بِهِ .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ماہِ رمضان میں سفر فرمایا، تو آپ ﷺ نے (دورانِ سفر کبھی) روزہ رکھا اور (کبھی) افطار فرمایا۔“
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں یہ حدیث خلف بن ہشام نے بھی بیان کی، انہوں نے ابوالاحوص سے، انہوں نے مسلم ابوعبداللہ سے اور انہوں نے امام مجاہد کے واسطے سے اسی مفہوم کی روایت نقل کی ہے۔