المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ اشْتِرَاطِ النِّيَّةِ لِلصَّائِمِ مِنَ اللَّيْلِ فِي الْفَرْضِ دُونَ التَّطَوُّعِ باب: فرض روزے کے لیے رات سے نیت کی شرط اور نفل روزے میں اس کے عدمِ وجوب کا بیان۔
حدیث نمبر: 1012
قَالَ الْحَارِثُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ مَيْمُونَةَ بِنْتَ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ، تَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ أَجْمَعَ الصَّوْمَ فِي اللَّيْلِ فَلْيَصُمْ ، وَمَنْ أَصْبَحَ وَلَمْ يُجْمِعْهُ فَلَا يَصُمْ .ترجمہ
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے رات کے وقت ہی روزے کا پختہ ارادہ (نیت) کر لیا تو وہ روزہ رکھے، اور جس نے صبح کی اور رات میں نیت نہ کی ہو تو وہ روزہ نہ رکھے۔“
یہ حکم فرض روزے کے لیے ہے نہ کہ نفلی روزے کے لیے۔