کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اہل جنت کا کھیتی باڑی کرنا
حدیث نمبر: 18741
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ قَامَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا رَبِّ ، ائْذَنْ فِي الزَّرْعِ ، فَيَأْذَنُ لَهُ فَيَبْذُرُ حَبَّةً ، فَلَا يَلْتَفِتُ حَتَّى تَكُونَ كُلُّ سُنْبُلَةٍ اثْنَيْ عَشَرَ ذِرَاعًا ، ثُمَّ لَا يَبْرَحُ مَكَانَهُ حَتَّى يَكُونَ مِنْهُ رُكَامٌ أَمْثَالُ الْجِبَالِ " . فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَا تَجِدُ هَذَا الرَّجُلَ إِلَّا قُرَشِيًّا أَوْ أَنْصَارِيًّا ، فَضَحِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب اہل جنت ، جنت میں داخل ہو جائیں گے تو ایک شخص کھڑا ہو گا اور کہے گا : اے میرے پروردگار ! تو مجھے کھیتی باڑی کرنے کی اجازت دے ، پروردگار اسے اجازت دیدے گا ، وہ شخص بیج بوئے گا اور اسی وقت پودا تیار ہو جائے گا ، جس کی لمبائی بارہ ذراع ہو گی اور پھر اسی جگہ پر پہاڑوں جیسی بڑی فصل تیار ہو جائے گی ۔ اس پر ایک دیہاتی نے کہا: یا رسول اللہ ! آپ اس شخص کو پائیں گے کہ وہ یا تو کوئی قریشی ہو گا یا انصاری ہو گا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبداللہ بن خالد مصیصی ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب أهل الجنة / حدیث: 18741
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جدا