کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: جنت کا دروازہ کھٹکھٹانے والے پہلے افراد کا بیان
حدیث نمبر: 18715
عَنْ أَبِي بَكْرٍ - يَعْنِي الصِّدِّيقَ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلَّمَ قَالَ : لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بَخِيلٌ ، وَلَا خِبٌّ ، وَلَا خَائِنٌ ، وَلَا سَيِّئُ الْمَلَكَةِ ، وَأَوَّلُ مَنْ يَقْرَعُ بَابَ الْجَنَّةِ الْمَمْلُوكُونَ إِذَا أَحْسَنُوا فِيمَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَفِيمَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَوَالِيهِمْ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَقَدْ حَسَّنَهُ التِّرْمِذِيُّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جنت میں کوئی کنجوس یا دھوکے باز ( یا ملاوٹ کرنے والا ) یا خیانت کرنے والا ، یا غلاموں کے ساتھ برا سلوک کرنے والا داخل نہیں ہو گا ، اور سب سے پہلے جنت کا دروازہ غلام کھٹکھٹائیں گے ، جبکہ وہ اپنے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان معاملات کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوں ، اور اپنے اور اپنے مالکان کے درمیان معاملات کو بھی ( احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوں ) ۔ “ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، امام ترمذی نے اس سند کے حوالے سے اس کو حسن قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، امام ترمذی نے اس سند کے حوالے سے اس کو حسن قرار دیا ہے ۔