کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جو جہنم میں داخل ہو گا وہ کب نکلے گا ؟
حدیث نمبر: 18632
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " وَاللَّهِ لَا يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ أَحَدٌ حَتَّى يَمْكُثَ فِيهَا أَحْقَابًا " . قَالَ : " وَالْحِقْبُ بِضْعٌ وَثَمَانُونَ سَنَةً ، كُلُّ سَنَةٍ ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ يَوْمًا مِمَّا تَعُدُّونَ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَشَّابُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اللہ کی قسم ! کوئی شخص جہنم میں سے اُس وقت تک نہیں نکلے گا جب تک وہ اُس میں ” احقاب “ تک نہیں ٹھہرا رہے گا ، آپ نے فرمایا : ایک ” حقب “ اَسّی سے کچھ زیادہ سال کا ہوتا ہے ، جن میں سے ہر ایک سال ، تین سو ساٹھ دن کا ہو گا ، جو تمہارے شمار کے حساب سے ہوتا ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن مسلم خشاب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب صفة أهل النار / حدیث: 18632
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه المزار فى المسند (3503)»