کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: بچوں کا شفاعت کرنا
حدیث نمبر: 18551
عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ شُفْعَةَ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " يَقُولُ لِلْوِلْدَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : ادْخُلُوا الْجَنَّةَ ، فَيَقُولُونَ : يَا رَبَّنَا ، يَدْخُلُ آبَاؤُنَا وَأُمَّهَاتُنَا [ قَالَ : فَيَأْتُونَ ] ؟ قَالَ : فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : مَا لِي أَرَاهُمْ مُحْبَنْطِئِينَ ، ادْخُلُوا الْجَنَّةَ " . قَالَ : " فَيَقُولُونَ : يَا رَبِّ ، آبَاؤُنَا [ وَأُمَّهَاتِنَا ] ؟ ! قَالَ : فَيَقُولُ : ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شُرَحْبِيلَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْأَوْلَادِ وَوَفَاتِهِمْ ، وَفِيمَنِ احْتَسَبَهُمْ فِي كِتَابِ الْجَنَائِزِ ، وَتَرْبِيَةِ الْأَوْلَادِ وَالْأَيْتَامِ فِي كِتَابِ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ . ¤
محمد محی الدین
شرحبیل بن شفعہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” قیامت کے دن بچوں سے کہا: جائے گا : تم جنت میں داخل ہو جاؤ ! تو وہ کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! ( ہم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوں گے ) جب تک ہمارے آباء اور مائیں داخل نہیں ہوں گے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تو وہ آئیں گے ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیا وجہ ہے ؟ میں ان کو دیکھ رہا ہوں کہ یہ رکے ہوئے ہیں ( پھر وہ ان سے فرمائے گا : ) تم جنت میں داخل ہو جاؤ ! تو وہ کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! ہمارے آباء اور ہماری مائیں ، تو پروردگار فرمائے گا : تم اور تمہارے آباء ( اور تمہاری مائیں ) جنت میں داخل ہو جاؤ ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف شرحبیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے اولاد اور اُن کی وفات کے بارے میں اور ان کے حوالے سے ثواب کی امید رکھنے کے بارے میں احادیث ، کتاب الجنائز میں گزر چکی ہیں ، جبکہ اولاد اور یتیموں کی تربیت کرنے سے متعلق باب میں ، نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18551
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (105/4)»