کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جس میں تقویٰ موجود نہ ہو ، جو اسے حرام چیزوں کے ارتکاب سے روک سکے
حدیث نمبر: 18039
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ لَمْ تَكُنْ فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْ ثَلَاثٍ فَلَا يَعْتَدُّ بِشَيْءٍ مِنْ عَمَلٍ : تَقْوَى تَحْجِزُهُ عَنَ الْمَحَارِمِ ، أَوْ حِلْمٍ يَكُفُّ بِهِ السَّفِيهَ ، أَوْ خُلُقٌ يَعِيشُ بِهِ فِي النَّاسِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ ، قَالَ : أَبُو حَاتِمٍ يَكْتُبُ حَدِيثَهُ ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جس شخص میں ، تین میں سے کوئی ایک چیز نہ ہو ، وہ عمل کے حوالے سے کوئی چیز شمار نہ کرے ، ایسا تقومی جو اسے حرام چیزوں کے ارتکاب سے روک دے ، ایسی بردباری جس کے ذریعے وہ کسی بے وقوف کا سامنا کر سکے یا وہ اخلاق ، جن کے ذریعے وہ لوگوں کے ساتھ میل جول رکھے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مسلم بن ہرمز ہے ، ابوحاتم کہتے ہیں : اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا یہ قومی نہیں ہے ، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مسلم بن ہرمز ہے ، ابوحاتم کہتے ہیں : اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا یہ قومی نہیں ہے ، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔