کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جو شخص ، اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی مسلمان سے محبت رکھے ، تو دوسرا شخص بھی اس سے محبت رکھے
حدیث نمبر: 17986
عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ : مَرَّ رَجُلٌ بِابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : إِنَّ هَذَا [ الرَّجُلَ ] يُحِبُّنِي ، قَالُوا : وَمَا يُدْرِيكَ يَا أَبَا عَبَّاسٍ ؟ قَالَ : لِأَنِّي أُحِبُّهُ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ : مُحَمَّدِ بْنِ قُدَامَةَ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
مجاہد بیان کرتے ہیں : ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عباس رضی الہ عنہما کے پاس سے گزرا تو انہوں نے کہا: شخص مجھ سے محبت کرتا ہے ، لوگوں نے دریافت کیا : اے ابوعباس ! آپ کو اس کا کیسے پتہ چلا ؟ انہوں نے فرمایا : کیونکہ میں بھی اس سے محبت کرتا ہوں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد محمد بن قدامہ کے حوالے سے نقل کی ہے ، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ، ابن حبان اور دیگر حضرات نے اس کی توثیق کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17986
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7208)»