مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَى اللَّهِ أَحَبُّهُمْ إِلَى النَّاسِ . باب: اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں زیادہ محبوب وہ ہوتا ہے ، جو لوگوں کے نزدیک زیادہ محبوب ہوتا ہے
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَحَبِّكُمْ إِلَى اللَّهِ ؟ " . قَالُوا : بَلَى . يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَظَنَنَّا أَنَّهُ يُسَمِّي رَجُلًا ، قَالَ : " إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَى اللَّهِ أَحَبُّكُمْ إِلَى النَّاسِ . أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَبْغَضِكُمْ إِلَى اللَّهِ ؟ " . قُلْنَا : بَلَى . يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَظَنَنَّا أَنَّهُ يُسَمِّي أَحَدًا ، فَقَالَ : " إِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَى اللَّهِ أَبْغَضُكُمْ إِلَى النَّاسِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَيْدَةَ الْأَنْبَارِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا میں تمہیں اس کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ محبوب ہے ؟ لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ ! جی ہاں ! راوی کہتے ہیں : ہم نے یہ گمان کیا کہ شاید آپ کسی شخص کا نام لیں گے ، آپ نے ارشاد فرمایا : تم میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ محبوب وہ ہے جو لوگوں کے نزدیک زیادہ محبوب ہو ، کیا میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ ہم نے عرض کی : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! راوی کہتے ہیں : ہم نے یہ گمان کیا کہ شاید آپ کسی ایک شخص کا نام لیں گے ، آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ ہے جو لوگوں کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن حیدہ انباری ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔