کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: فرشتوں کا اطاعت گزاروں اور دوسرے لوگوں کو دیکھنا
حدیث نمبر: 17689
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ مَلَائِكَةَ اللَّهِ يَعْرِفُونَ بَنِي آدَمَ - أَحْسَبُهُ قَالَ : - وَيَعْرِفُونَ أَعْمَالَهُمْ ، فَإِذَا نَظَرُوا إِلَى عَبْدٍ يَعْمَلُ بِطَاعَةِ اللَّهِ ذَكَرُوهُ بَيْنَهُمْ ، وَسَمَّوْهُ ، وَقَالُوا : أَفْلَحَ اللَّيْلَةَ فُلَانٌ ، نَجَا اللَّيْلَةَ فُلَانٌ . وَإِذَا نَظَرُوا إِلَى عَبْدٍ يَعْمَلُ بِمَعْصِيَةِ اللَّهِ ، ذَكَرُوهُ بَيْنَهُمْ ، وَسَمَّوْهُ ، وَقَالُوا : هَلَكَ فُلَانٌ اللَّيْلَةَ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ کے فرشتے اولاد آدم کو پہچانتے ہیں ، راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے ، آپ نے یہ بھی فرمایا : اور ان کے اعمال کو پہچانتے ہیں ، جب وہ کسی بندے کو دیکھتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری سے متعلق عمل کر رہا ہے ، تو وہ نام لے کر آپس میں اس کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں : گزشتہ رات فلاں بندہ کامیاب ہو گیا ، گزشتہ رات فلاں نے نجات پا لی ، اور جب فرشتے کسی ایسے بندے کو دیکھتے ہیں ، جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے متعلق عمل کرتا ہے ، تو وہ فرشتے آپس میں اس کا ذکر کرتے ہوئے ، اس کا نام لے کر یہ کہتے ہیں : گزشتہ رات فلاں شخص ہلاکت کا شکار ہو گیا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔