کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: جب تمہیں اللہ کے حوالے سے نصیحت کی جائے تو باز آ جاؤ
حدیث نمبر: 17687
عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ - قَالَ : " إِذَا ذُكِّرْتُمْ بِاللَّهِ فَانْتَهُوا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سعید بن ابوسعید مقبری نے ، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے ، میرا خیال ہے انہوں نے اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” جب تمہیں اللہ تعالیٰ کی یاد دلائی جائے ( یا اللہ تعالیٰ کے حوالے سے نصیحت کی جائے ) تو تم باز آ جاؤ ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔