کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جو یہ جانتا ہو کہ اللہ تعالیٰ گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 17603
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ أَذْنَبَ ذَنْبًا ، فَعَلِمَ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ عَذَّبَهُ ، وَإِنْ شَاءَ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ غَفَرَ لَهُ ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يَغْفِرَ لَهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْجُدِّيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص گناہ کا ارتکاب کرے اور وہ یہ بات جانتا ہو ( یعنی اس بات پر یقین رکھتا ہو ) کہ اگر اللہ تعالیٰ اسے عذاب دینا چاہے ، تو اسے عذاب دیدے گا اور اگر اس کی مغفرت کرنا چاہے ، تو اس کی مغفرت کر دے گا ، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اس شخص کی مغفرت کر دے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن مرزوق جدی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن مرزوق جدی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔