کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اللہ تعالیٰ کے وعدہ اور اس کی وعید کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17602
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ وَعَدَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى عَمَلٍ ثَوَابًا فَهُوَ مُنْجِزُهُ لَهُ ، وَمَنْ وَعَدَهُ اللَّهُ عَلَى عَمَلٍ عِقَابًا ، فَهُوَ مِنْهُ بِالْخِيَارِ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کے ساتھ ، اللہ تعالیٰ کسی عمل کے حوالے سے ثواب کا وعدہ کرے ، تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کو پورا کرے گا ، اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے کسی عمل کے ارتکاب پر کوئی وعید سنائی ہو ، تو اس وعید کے بارے میں ، اللہ تعالیٰ کو اختیار ہے ( یعنی اگر اللہ چاہے گا ، تو اس شخص کو اس وعید کے مطابق سزا دے گا اور اگر چاہے گا ، تو اس کی مغفرت کر دے گا ) ۔ “
یہ روایت امام بزار نے امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سہیل بن ابوحزم ہے ، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التوبة / حدیث: 17602
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3235) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3316)»