کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: جو شخص توبہ نہیں کرتا ، اس کی توبہ قبول نہیں ہوتی اور جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا ، اور جو شخص معاف نہیں کرتا ، اس کی مغفرت نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 17478
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ ، وَمَنْ لَا يَغْفِرُ لَا يُغْفَرُ لَهُ ، وَمَنْ لَمْ يَتُبْ لَمْ يُتَبْ عَلَيْهِ " ، قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ : " مَنْ لَمْ يَتُبْ لَمْ يُتَبْ عَلَيْهِ " . وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو رحم نہیں کرتا ، اس پر رحم نہیں کیا جاتا ، جو معاف نہیں کرتا ، اس کی مغفرت نہیں ہوتی ، جو توبہ نہیں کرتا اس کی توبہ قبول نہیں ہوتی ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، جس میں یہ الفاظ ہیں : ” جو توبہ نہیں کرتا اس کی توبہ قبول نہیں ہوتی ۔ “ امام أحمد کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حدیث نمبر: 17479
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ . قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ صَحِيحَةٌ فِي الرَّحْمَةِ ، فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو رحم نہیں کرتا ، اُس پر رحم نہیں کیا جاتا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، اور ان دونوں میں سے ایک حسن ہے ،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس موضوع سے متعلق کچھ صحیح احادیث نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق کتاب میں ، رحمت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ۔