مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ مَنْ لَمْ يَتُبْ لَمْ يُتَبْ عَلَيْهِ ، وَمَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ ، وَمَنْ لَمْ يَغْفِرْ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ . باب: جو شخص توبہ نہیں کرتا ، اس کی توبہ قبول نہیں ہوتی اور جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا ، اور جو شخص معاف نہیں کرتا ، اس کی مغفرت نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 17479
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ . قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ صَحِيحَةٌ فِي الرَّحْمَةِ ، فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو رحم نہیں کرتا ، اُس پر رحم نہیں کیا جاتا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، اور ان دونوں میں سے ایک حسن ہے ، یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس موضوع سے متعلق کچھ صحیح احادیث نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق کتاب میں ، رحمت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ۔