حدیث نمبر: 16441
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : كَانَ الرَّبِيعُ بْنُ خَيْثَمٍ إِذَا دَخَلَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِ إِذْنٌ لِأَحَدٍ حَتَّى يَفْرَغَ كُلُّ وَاحِدٌ مِنْهُمَا مِنْ صَاحِبِهِ . قَالَ : وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : يَا أَبَا يَزِيدَ ، لَوْ رَآكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأَحَبَّكَ ، وَمَا رَأَيْتُكَ إِلَّا ذَكَرْتُ الْمُخْبِتِينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
ابوعبیدہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں : ربیع بن خیثم ، جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آتے تھے تو جب تک یہ دونوں صاحبان آپس کی بات چیت سے فارغ نہیں ہو جاتے تھے ، کسی کو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی ۔ راوی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے ابویزید ! اگر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں دیکھ لیتے تو وہ تم سے محبت رکھتے اور تمہارے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ تمہارا ذکر ” مخبتین “ میں ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔