کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16141
عَنِ الْهِرْمَاسِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ : وَفَدَ أَبِي وَأَنَا مَعَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ : ادْعُ اللَّهَ لِي وَلِابْنِي قَالَ : فَمَسَحَ رَأْسِي ، وَبَايَعَهُ عَلَى الْإِسْلَامِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے والد وفد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، اپنے والد کے ساتھ میں بھی تھا ، میرے والد نے عرض کی : آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لئے اور میرے بیٹے کے لئے دعا کیجئے ! راوی کہتے ہیں : تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے اسلام پر بیعت لی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16141
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف