کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16130
عَنْ فَيْرُوزَ : أَنَّهُمْ أَسْلَمُوا وَكَانَ فِيمَنْ أَسْلَمَ ، فَبَعَثُوا وَفْدَهُمْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَيْعَتِهِمْ وَإِسْلَامِهِمْ ، فَقَبِلَ ذَلِكَ مِنْهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، نَحْنُ مَنْ قَدْ عَرَفْتَ ، وَجِئْنَا مِنْ حَيْثُ عَلِمْتَ ، وَأَسْلَمْنَا ، فَمَنْ وَلِيُّنَا ؟ قَالَ : " اللَّهُ وَرَسُولُهُ " . قَالُوا : حَسْبُنَا ، رَضِينَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَيْرُوزَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا فیروز رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اُن لوگوں نے اسلام قبول کر لیا ، اسلام قبول کرنے والوں میں سیدنا فیروز رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے ، پھر ان لوگوں نے اپنا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ، اپنی بیعت اور اسلام کے لئے بھیجا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے اس چیز کو قبول کیا ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم اس جگہ سے آئیں ہیں ، جس کے بارے میں آپ علم رکھتے ہیں ، ہم نے اسلام قبول کیا ہے تو ہمارا ولی کون ہو گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ اور اس کا رسول ، اُن لوگوں نے عرض کی : یہ ہمارے لئے کافی ہے اور ہم اس سے راضی ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف عبداللہ بن فیروز کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16130
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6825) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331/18) اخرجه احمد فى المسند 232/4»