کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت مالک بن عبداللہ خثعمی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16114
عَنْ حَسَّانَ - مَوْلَى مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيِّ - وَكَانَ مَالِكٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : رَأَيْتُ مَالِكَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَتَوَضَّأُ ، وَكَانَ فِي سَاقِهِ عِرْقٌ مَكْتُوبٌ " لِلَّهِ " ، فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : أَيَّ شَيْءٍ تَنْظُرُ ؟ أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَكْتُبْ كَاتِبٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَحَسَّانُ ، وَأَبُو سَلَمَةَ الرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا مالک بن عبداللہ خشعمی رضی اللہ عنہ کے غلام ، حسان بیان کرتے ہیں : سیدنا مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے ، وہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا مالک بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ، اُن کی پنڈلی کی ایک رگ پر لفظ ” اللہ “ لکھا ہوا تھا ، میں غور سے اس کی طرف دیکھنے لگا ، تو انہوں نے کہا: تم کیا دیکھ رہے ہو ؟ یہ کسی کاتب نے نہیں لکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، حسان نامی راوی اور اس سے روایت نقل کرنے والے فرد ابوسلمہ ، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16114
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (296/19)»